Pages

Wednesday, July 13, 2011

Prayer for Shabaan (Laylatul Baraat / Shab-e-Baraat (Barah) / Fifteenth Night of Shaban)

Source Website: http://www.binoria.org/ (Darul Iftha, Jamia Binoria)

PRAYER FOR 15th SHABAN
By: Syed Abdul Hai Lakhnavi

15شعبان المبارک
دعائے مشائخ درشب برات
مشائخ سے اس سلسلہ میں اىک دعاءبھی منقول ہے جو پندرھویں شب کو کی جاتی ہے۔ مولانا سید عبدالحيیسابق ناظم ندوة العلما (والد بزرگوار حضرت مولانا سیدا بوالحسن ندویؒ) نے اس پر کچھ روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہىں:

"شعبان کی پندرھویں شب کو نماز پڑھنا اور دن کو روزہ کھنا مسنون ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس مبارک شب میں آسمان دنیا سے غروب آفتاب سے صبح صادق تک تجلی فرماتا ہے اور ارشاد ہوتا ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں کو بخشوانا چاہتا ہے، وہ آئے، میں اس کے گناہوں کو بخش دونگا۔ جوشخص رزق حاصل کرنا چاہے میں اس کو روزی دوں گا۔ جو کسی مصیبت میں مبتلا ہو اس کو تندرست کروں گا۔



بزرگوں سے ثابت ہے کہ وہ شب برات کو نماز مغرب کے بعد سورة یٰسین تین بار پڑھتے ہیں، اول بار عمر درازی کی نیت سے۔ دوسری بار بلاوں کے دفع کرنے واسطے۔ تیسری بار خدا کے سوا کسی اور کا محتاج نہ ہونے کےلئے۔ اور ہر بار سور یٰسین کے بعد درج ذیل دعا اىک بار پڑھتے ہیں ۔ اس دعا کی برکت سے اﷲ تعالیٰ ان کی حاجت روائی فرماتا ہے ۔ اور سال بھر تک تمام مصیبتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔مجھ کو مشائخ سے دعا پہنچی ہے ۔میں تمام مسلمانوں کو اس کے پڑھنے کے خواہشمند ہوں۔ اجازت دیتا ہوں۔

سید نفیس الحسینیؒ

PRAYER FOR 15th SHABAAN (Shab-e-Baraat, Shab-e-Barah)



No comments:

Post a Comment